
یکم جنوری 1985ء کو مسٹر مظفربولیجا نے پاکستان ہوٹلز ڈیویلپرز لمیٹڈ مالکان اور فائیو اسٹار ہوٹل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کری، جو کہ اب ریجنٹ پلازہ ہوٹل اور کنونشن سینٹر کے نام سے جانا جاتا ہے- اکتوبر 1994ء سے دسمبر1998ء تک انہو ں نے ہوٹل میں بطور جنرل منیجر / ڈائریکٹر آپریشنز عہدہ سنبھالا ۔
ہالی ڈے اِن کراؤن پلازہ کا نام 1999ء میں تبدیل ہو کے ریجنٹ پلازہ ہوٹل اور کنونشن سینٹر رکھا گیا، اور ہوٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ محترم مظفر بولیجا کے سپرد کردیا گیا ۔
جولائی 1993- ستمبر1994ء تک انہوں نے تاج محل ہوٹل، کراچی میں بطور جنرل منیجر بھی خدمات پیش کی-اُن کے زیرِ صدارت، مارکیٹ کو جانچنے کی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت تاج محل ہوٹل نے 1993ء - 1994ء میں سب سے زیادہ ریونیو (آمدنی) ریکارڈ / اندراج کی ۔ مظفر بولیجا ہوٹل انڈسٹری کی ایک مشہور ہستی ہیں- وہ ہوٹل مارکیٹنگ، اسٹریجٹک پلاننگ، انتظامیہ اور عملیاتی کاموں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں- 2006ء سے 2007ء تک کیلئے انہیں چیئرمین آف پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کیلئے بھی منتخب کرایا گیا تھا- بطور ایسوسی چیئرمین، انہو ں نے گورنمنٹ آف پاکستان کو تجویز پیش کری کہ وہ پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کیلئے ایسی پالیسی بنائیں، جس سے روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں- مہمان نوازی کے بزنس کو فروغ مل سکے اور غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوسکے ۔اقتصادی بحران کے باوجود مسافر پروری کا شعبہ، اُن کی قوائیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت اچھی، مستحکم جگہ بنائے رہا ۔ مظفر بولیجا کراچی یونیورسٹی کے کامرس شعبہ سے تعلیم حاصل کی اور متعدد تکنیکی اور سرٹیفیکیٹ کارسز جیسے کہ جنرل منیجر پروگرام فرانس، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹارزم (سیاحت) اور ہوٹل منیجمنٹ کراچی کمیونٹی کالج، فلوریڈا، ڈیٹونہ بیچ سے کمپیوٹرسائنس اور ہوٹل اوپننگ پروگرام، کراچی شامل ہیں ۔ |